سندھ حکومت نے صوبے میں 50ہزارنئی ملازمتیں دینے کا فارمولاطے کرلیا

پی پی کے 90ایم پی ایزکو500سے زائد نوکریاں ملیں گی

اتوار 19 جون 2016 10:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء) سندھ حکومت نے صوبے میں 50ہزارنئی ملازمتیں دینے کا فارمولاطے کردیا ہے جس کے تحت پی پی کے 90ایم پی ایزکو500سے زائد نوکریاں ملیں گی ذرائع نے بتایا ہے کہ سی ایم ہاؤس میں اس سلسلے میں ایک سیل قائم کردیا گیا ہے جس میں ہرایم پی اے کومحکموں کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی جائیں گی ،اورجب وہ اس کے مطابق نام فراہم کریں گے تونوکریوں کے آرڈر بھی ان کے حوالے کردیئے جائیں گے ،پچھلے دوسالوں سے نوکریوں پرپابندی ہٹانے کی باربار بات ہوتی ہے مگران پرسے پابندی ختم نہیں کی جارہی ہے لیکن رواں سال اورآئندہ سال نوکریاں ایم پی ایزکودے کرآئندہ عام الیکشن کی کامیابی کی راہ ہموار کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :