قومی اسمبلی ،شیخ رشید احمد وفاقی وزراء سے حلقہ کے کام نہ ہونے کے شکوے کرتے رہے

وفاقی وزیر احسن اقبال نے سکول کی معلومات حاصل کرکے تعمیر کروانے کا یقین دہانی کر وائی

اتوار 19 جون 2016 10:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء)عوامی مسلم لیگ رہنما شیخ رشید احمد وفاقی وزراء سے حلقہ کے کام نہ ہونے کے شکوے کرتے رہے،قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کٹوتی تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کو ان کے حلقہ میں لڑکیوں کے سکول کی تعمیر کا کہا ،حالانکہ احسن اقبال کی والدہ نے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے بہت جدوجہد کی تھی، اس حوالے سے وزیر آفتاب شیخ کو بھی متعدد بار کہا جس پر آفتاب شیخ نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس سے 8 بار فون کروائے ہیں میں نے ڈی سی او سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی فون نہیں آیا ہے ہمیں لکتا ہے کہ سکول تو نہیں بن سکے گا البتہ نشہ کے عادی افراد کا ادارہ مزید بنے گا اس دوران اسپیکر نے کہا کہ یہ دو شیخوں کا معاملہ ہے اس میں باقیوں کو نہ ڈالیں، شیخ رشید احمد کی تقریر کے بعد وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال ان کے پاس گئے اور ان سے سکول کی معلومات حاصل کرکے تعمیر کروانے کا یقین دہانی کر وائی۔