حکمران چاہتے ہیں جمہوریت ختم ہو جائے، ان ہاؤس تبدیلی ہوئی تو شہباز شریف یا چودھری نثار ہی قبول ہوں گے ،شیخ رشید احمد

اپوزیشن کا احتجاج ملک بھر میں ہو گا دھرنا نہیں مارنا یا مرنا ہو گا ،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 19 جون 2016 10:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمران چاہتے ہیں جمہوریت ختم ہو جائے ان ہاؤس تبدیلی ہوئی تو شہباز شریف یا چودھری نثار ہی قبول ہوں گے ۔ اپوزیشن کا احتجاج ملک بھر میں ہو گا دھرنا نہیں مارنا یا مرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا احتساب پہلے ہونا چاہئے ملک کو جلا وطن وزیر اعظم کی ضرورت نہیں ہے نواز شریف کو عہدہ چھوڑنے کا پیغام بجھوا دیا ہے نواز شریف بھی ضدی آدمی ہیں واپس آئیں گے تو لڑیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ طاہر القادری چلے بھی گئے تو اپوزیشن سڑکوں پر ہو گی ۔ 2016 سیاسی فاتحہ خوانی کا سال ہو گا ان ہاؤس تبدیلی عوامی مسلم لیگ شہباز شریف یا چودھری نثار علی کو ووٹ دے گی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومتی پارٹی کے 50 ارکان باغی ہیں حالات بتا رہے ہیں کہ حکمران ناکام ہیں ۔