دولت مند ہمیں بھکاری سمجھتے ہیں ، ہم بھکاری نہیں ہیں

شمالی امریکی ملک بولیویا نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی جانب سے عطیہ کی گئی مرغیاں لینے سے انکار کردیا ترقی پذیر ممالک اس طرح کے پروگرام اس لیے بناتے ہیں تاکہ تیسری دنیا کے ممالک ہمیشہ کمزور اور مفلس ہی رہیں، وزیر کیسر کو کاریکو

اتوار 19 جون 2016 11:02

سسرے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء) شمالی امریکی ملک بولیویا نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی جانب سے عطیہ کی گئی مرغیاں لینے سے انکار کردیا۔بولیویا کے دیہی ترقی کے وزیر کیسر کوکاریکو نے ارب پتی بل گیٹس کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ (امریکی) دولت مند لوگ ہمیں بھکاری سمجھتے ہیں، ہماری قوم صرف مرغیوں پر گزارا نہیں کرتی، بولیویا اب ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بولیویا کے عوام محنت کش ہیں اور وہ کام کرنا جانتے ہیں۔دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کا موقف تھا کہ کمپیوٹر یا انٹرنیٹ دنیا میں کسی بھی شخص کی زندگی سے غربت کا خاتمہ نہیں کرسکتا لیکن کچھ مرغے اور مرغیاں ان کی زندگی میں بہتری لاسکتی ہیں۔بل اینڈ ملنڈ گیٹس فاوٴنڈیشن اور گلوبل ڈوپلمنٹ گروپ ہیفر انٹرنیشنل نے افریقا میں صحارا کے علاقے میں رہنے والے غریب خاندانوں کو ایک لاکھ مرغیاں عطیہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم بولیویا کے وزیر کیسر کوکاریکو نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک اس طرح کے پروگرام اس لیے بناتے ہیں تاکہ تیسری دنیا کے ممالک ہمیشہ کمزور اور مفلس ہی رہیں اور وہ کبھی ترقی نہ کرسکیں۔2006 میں صدارتی انتخابات کے بعد بولیویا کی معیشت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے لیکن جنوبی امریکا کے کئی ممالک اب بھی غربت زدہ ہیں۔واضح رہے کہ دنیا میں سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی کے بانی اور ٹیکنالوجی کے ماہر بل گیٹس نے گزشتہ سال مستحق گھرانوں کو لائیو اسٹاک کا عطیہ فراہم کرنے والی فلاحی تنظیم گلوبل ڈوپلمنٹ گروپ ہیفر انٹرنیشنل سے معاہدہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :