سوڈانی باغیوں کی جانب سے امن بات چیت کا مطالبہ

اتوار 19 جون 2016 11:00

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء)سوڈانی باغیوں نے خرطوم حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امن بات چیت کا دوبارہ آغاز کیا جائے۔ ان باغیوں کی جانب سے چار ماہ کے لیے یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

باغیوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس سیزفائر معاہدے کو موثر بنانے کے لیے خرطوم حکومت اپنا وفد ادیس آبابا بھیجے تاکہ افریقی یونین کی ثالثی میں امن مذاکرات آگے بڑھائے جا سکیں۔ واضح رہے کہ سوڈان میں جنوبی کروڈوفان اور بلونائل کے علاقوں میں حکومت مخالف باغی متحرک ہیں۔ باغیوں نے ہفتے کے روز یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ حکومتی جیلوں میں قید تمام سیاسی قیدیوں کو رہائی دی جائے۔