متحدہ عرب امارات کے مفتی کا فتوی

دنیا کی سب سے بلند عمارت برج الخلیفہ میں سحرو افطار کے 3 مختلف اوقات مقرر

اتوار 19 جون 2016 10:59

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء) متحدہ عرب امارات کے مفتی کے فتوے کے بعد دنیا کی سب سے بڑی بلند عمارت برج الخلیفہ میں رہائشیوں کیلئے سحرو افطار کے 3 مختلف اوقات ہیں۔

(جاری ہے)

برج خلیفہ میں اذان کے مختلف اوقات ہیں ، گراؤنڈ فلو رسے 79 ویں منزل کے لوگ مقامی وقت کے مطابق سحری و افطاری کرتے ہیں۔ جبکہ 149 منزل کے لوگ 2 منٹ بعد اور اْس کے اوپر 3 منٹ بعد افطاری کرتے ہیں۔ اماراتی عالم دین اور مفتی اعظم احمد نے کہا کہ برج خلیفہ کی اونچائی کی وجہ سے نمازوں کے اوقات مختلف ہیں۔ برج خلیفہ کی 163 منزلیں اور بلندی 30 ہزار فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :