وزیراعظم کے دفترکی تزئین وآرائش پر20کروڑروپے لگانے کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی

وزیراعظم کے باتھ روم کی تزئین وآرائش پر2کروڑ18لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے

ہفتہ 18 جون 2016 09:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جون۔2016ء)وزیراعظم کے دفترکی تزئین وآرائش پر20کروڑروپے لگانے کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی ،صرف وزیراعظم کے باتھ روم کی تزئین وآرائش پر2کروڑ18لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ سے ملنے والی دستاویزات میں کہاگیاہے کہ وزیراعظم کے دفترکی تزئین وآرائش پر20کروڑروپے لگانے کی منظوری دیدی گئی۔ وزیراعظم کے دفترکے باتھ روم پردوکروڑاٹھارہ لاکھ روپے جبکہ لفٹ پر6کروڑروپے خرچ ہوں گے ۔اس کے علاوہ دفترکی تزئین وآرائش میں کیفے ٹیریا،قالین ،پردے ،فوارے ،ووڈن فلور،ایڈیٹوریم ہاوٴس وغیرہ شامل ہیں

متعلقہ عنوان :