عوامی تحر یک کے دھر نے میں تحر یک انصاف کی ”وکٹ “گرتے گرتے بچ گئی

ہفتہ 18 جون 2016 09:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جون۔2016ء) پاکستان عوامی تحر یک کے دھر نے میں تحر یک انصاف کی ”وکٹ “گرتے گر تے بچ گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز احتجاجی دھرنے میں ڈاکٹر طاہر القادری کے خطاب سے پہلے انکے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈ اپو رنے اعلان کیا کہ سابق ایم این اے جلیل احمد شر قپوری عوامی تحر یک میں شمولیت کاا علان کر رہے ہیں جس پر ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی آگے بڑھ کر ان سے ہاتھ ملایا اور انکو خوش آمد ید کہا مگر جلیل احمد شر قپوری نے اپنے خطاب میں جب یہ کہا کہ ہم عمران خان کی قیادت میں عوامی تحر یک کے موقف کی حمایت کر تے ہیں تواس پرڈاکٹر طاہر القادری اور دیگر قائدین حیرانگی سے ان کو دیکھنے لگے اور ایک دوسرے سے سوال پوچھتے رہے یہ کیا ہوگیا ہے ؟۔