امریکی بحریہ نے جاپان میں اپنے سیلرز پر شراب نوشی پر عائد عارضی پابندی ختم کردی

ہفتہ 18 جون 2016 10:57

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جون۔2016ء) امریکی بحریہ نے جاپان میں اپنے سیلرز شر پراب نوشی پر عائد کی گئی پابندی ختم کردی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررسامں ادارے کے مطابق جاپان میں امریکی بحریہ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل میتھو کارٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ سیلرز شراب نوشی کی پابندی نہ تو سزا کے طور پر تھی اور نہ ہی یہ مستقل تھی بلکہ ہم نے یہ اقدام سیلرز کی تربیت اور شراب نوشی کیخلاف وزری کے خطرات کی عکاسی کیلئے اٹھایا تھا انہوں نے کہا کہ اب سیلرز امریکی سیلرز اپنے اڈوں اور باہر نجی رہائش گاہوں شراب نوشی کرسکیں گے واضح رہے کہ امریکی بحریہ نے گیارہ روز قبل جاپان میں اپنے سیلرز پر اس وقت شراب نوشی کرنے پر پابندی عائد کی تھی جب جاپانی پولیس نے نشے میں دھت ایک جاپانی سیلر کی کار سے دو افراد کے کچلنے پر اسے گرفتار کیا تھا