نواز شریف کا خاندان منی لانڈرنگ میں ملوث ہے،عمران خان

نواز شریف بے گناہ ہیں تو ٹی او آر سے ان کو کیا خطرہ ہے میں خود کو ٹی او آر کیلئے پیش کر رہا ہوں تو کمیٹی نواز شریف کا نام ٹی او آر سے نکالنے کیلئے کیوں بضد ہے مسلم لیگ (ن) کی چو تھی وکٹ بھی گر رہی ہے، ابھی تک پا نچ تھیلے مزید لا پتہ ہیں یہ دھاندلی نہیں تو اور کیا ہے، سیالکوٹ میں افطار ڈنر سے قبل پریس کا نفرنس

ہفتہ 18 جون 2016 10:15

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جون۔2016ء) پا کستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مرکزی رہنما نعیم الحق کے ہمراہ شوکت خانم افطا ر ڈنر میں شرکت کیلئے گزشتہ جمعہ کے روز سیالکوٹ سے مرکزی رہنما پی ٹی آئی عمر ڈار اور عثمان ڈار کی فیکٹری نزد کھچیاں گا ؤں سیالکوٹ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔افطار ڈنر سے قبل پریس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب مسلم لیگ (ن) کی چو تھی وکٹ بھی گر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک پا نچ تھیلے مزید لا پتہ ہیں یہ دھاندلی نہیں تو اور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹوں کے تھیلوں کی اتنی بڑی تعداد کا غائب ہو جانا خواجہ آصف کے حلقہ این اے 110 کے الیکشن میں دھاندلی کا بہت بڑا ثبوت ہے 5تھیلے ابھی تک لا پتہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال عوام کی امداد سے بنا ہے اور عوام ہی اس کو چلا رہے ہیں۔ انہوں نے پا نامہ لیکس کے حو الے سے کہا کہ اگر میاں نواز شریف بے گناہ ہیں تو ٹی او آر سے ان کو کیا خطرہ ہے میں خود کو ٹی او آر کیلئے پیش کر رہا ہو ں تو ٹی او آر کمیٹی میاں نواز شریف کا نام ٹی او آر سے نکالنے کیلئے کیوں بضد ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا لندن میں ایک فلیٹ تھا جو فروخت کیا تھا انہوں نے کہا کہ میں خود کو احتساب کیلئے سب سے پہلے پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان میاں محمد نواز شریف کے بغیر احتسا ب ممکن نہیں ہے نواز شریف فیملی کی کئی آف شور کمپنیاں ہیں۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کا خاندان منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک ہسپتال ایسا بھی نہیں بنا سکے جس میں ملک کا وزیر اعظم یا عام آدمی اپنا ٹیسٹ کرواسکے پینے کیلئے صاف پا نی تک نہیں ہے اس ملک میں۔یہ لوگ 30سال تک اقتدار کی باریاں لیتے رہے ہیں۔ان کو کوئی فکر نہیں ہے ملک کی ان کو اپنی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف فیملی کے پیسے باہر ہیں ،علاج با ہر ہیں، ان کی جا ئیدادیں با ہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر 90فی صد پا کستا نیوں کے گھر میں اگر کسی کو کینسر ہو جائے تو وہ اتنا مہنگا علاج نہیں کروا سکتے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور میاں نواز شریف شوکت خانم ہسپتال کی تحقیقات میں میرے ساتھ بیٹھ جائیں اگر شوکت خانم میں ایک روپیہ بھی غلط استعمال ہوا ہو ثابت ہو جائے تو میں سیاست چھوڑ دونگا اگر ثابت نہ ہوا تو یہ سیاست چھوڑ دیں۔

انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف طا ہر القادری کے دھرنے کی حمایت کرتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ میرے حلقہ انتخاب میں 54ہزار ووٹ جعلی نکلے لیکن ابھی تک تحقیقات ہی نہیں ہو رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مسلم لیگ (ن) پر غصہ ہے یہ لوگ ایک مافیا ہیں جن کو شکست دینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے 14افراد شہید ہو ئے لیکن ابھی تک انصاف نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بر سر اقتدار آ کر ملک میں رائج انصاف کے بو سیدہ نظام کو جس میں غریب کو انصاف نہیں ملتا تبدیل کر کے عوام کو انصاف کا ایسا نظام فراہم کرے گی جسے پا کستانی عوام رہتی دنیا تک بھول نہ پا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہو نے والے فراڈ میں چا روں الیکشن کمیشن کا بڑا ہا تھ ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نیا نیب لے کر آئیں گے اور احتساب کے عمل کو شفاف بنائیں گے ۔

بعد ازاں انہوں نےVIPفیکٹری میں شوکت خانم کیلئے فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کی اور ڈنر میں شرکت کرنے والوں میں سیالکوٹ کی امیر ترین شخصیات کے علاوہ فیکٹری مالکان،تاجربرادری،صحافیوں ،وکلاء،چیمبر کے اراکین، کسانوں، طالب علموں، سیاستدانوں، مزدوروں کی ایک کثیر تعداد شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :