اسحاق ڈارآج قومی اسمبلی میں آئندہ بجٹ پر جاری بحث کو سمیٹیں گے

اسمبلی میں سینٹ کی بجھوائی گئی139 بجٹ تجاویز پر بھی غورکیا جائیگاجس کے بعد آئندہ مالی سال کے فنانس بل کو حتمی شکل دی جائیگی

جمعہ 17 جون 2016 10:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جون۔2016ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارآج جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2016-17 کے بجٹ پر جاری بحث کو سمیٹیں گے وفاقی وزیر خزانہ کے جانب سے بحث سمیٹنے سے قبل اسمبلی میں سینٹ کی جانب سے بجھوائی گئی139 بجٹ تجاویز پر بھی غوروخوص کیا جائے گاجس کے بعد آئندہ مالی سال کے فنانس بل کو حتمی شکل دے دی جائے گی دریں اثنا جمعرات کو چیرمین سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ سیلم ماونڈوی والا نے آئندہ مالی سال 2016-17کے لیے کمیٹی کی جانب سے اتفاق کردہ 139 بجٹ تجاویز کی روپوٹ ایوان بالا میں پیش کی تجاویز میں ایف بی آر کو 20 سالہ ٹیکس گوشواروں کی تحقیقات کا اختیار دینے، غیر ملکی قرضوں پر انحصار ختم کرنے،غیر ملکی قرضوں کے معاہدے کرنے سے قبل پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے، تمام غیر ملکی قرضوں کے معاہدوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرنے، زرعی مشینری کی درآمد پر پانچ سال تک ٹیکسوں کی چھوٹ ،پانچ سالہ پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت، پانی کی قلت پرقابو پانے کے لیے 20 چھوٹے ڈیمز ہنگامی بنیادوں پرتعمیر کرنے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے اور75سال سے زائد عمر ملازمین کی پینشن میں 25 فیصد اضافہ کیے جانا ،تمام موٹر ویز اور ہائی ویز پر ایمر جنسی میڈٰکل سنٹرز تعمیر کرنے ،بیواوں یتیموں ،نوجوانوں اور کسانوں کو بغیر سود قرضے جاری کرنے، فاٹا پر لگائے گئے ٹیکسز ختم کرنے،سی سی آئی کی منظوری سے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کیا جانا، ای او بی آئی، ورکرز ویلفیئرز فنڈز اور ایواکیو ٹرسٹ بورڈ کو صوبوں کے حوالے کرنا،اسٹیشنری پر زیرو ریٹنگ کی شرح کو بحال کرنے،بجٹ کی تیاری کے عمل پر پارلیمنٹ کو ااعتماد میں لیالینے،بجٹ چار سے چھ ماہ پہلے پارلیمنٹ کی کمیٹیوں میں پیش کرنے،مزدور کی کم ازکم تنخواہ 14 ہزار روپے مقررکرنیو دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :