قومی اسمبلی کے دو،پنجاب اسمبلی کے دو اور سندھ اسمبلی کے ایک حلقے میں ضمنی انتخابات ملتوی

جمعہ 17 جون 2016 09:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جون۔2016ء) چیف الیکشن کمشنر نے قومی اسمبلی کے دو پنجاب اسمبلی کے دو اور سندھ اسمبلی کے ایک حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دئیے ہیں ،انتخابات کے التوا کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کی ریٹائرمنٹ اور غیر فعال ہونا قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق ملک میں صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے تاہم الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے الیکشن کمیشن غیر فعال ہو گیا ہے جس کیو جہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 جہلم دو،این اے 162ساہیوال تین ،پی ایس 127کراچی،پی پی 232وہاڑی اور پی پی 240ڈیرہ غازی خان کے حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کو ملتوی کیا جاتا ہے ۔