2018 تک ملک بجلی میں خود کفیل ہو جائیگا،عابد شیر علی

ملک میں بجلی کے شروع کئے گئے تمام منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جو آئندہ دو سالوں میں مکمل ہو جائیں گے ملک کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں کی طرف بڑھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، پریس کانفرنس

جمعہ 17 جون 2016 09:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جون۔2016ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور 2018 تک ملک بجلی کے شعبے میں خود کفیل ہو جائے گا ملک میں بجلی کے شروع کئے گئے تمام منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جو آئندہ دو سالوں میں مکمل ہو جائیں گے ملک کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں کی طرف بڑھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

پریس کانفرنس میں (ن) لیگ کے نمائندے دانیال عزیز بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ماضی میں دھرنوں کی سیاست نے ملک کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا اور اب بھی اسی روش کو اپنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ماضی میں بھی یہ لوگ ناکام ہوئے تھے اور اب بھی ناکام ہوں گے عابد شیر علی نے عمران خان اور کے پی کے کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ کے پی کے میں ٹمبر مافیا کا راج ہے اور یہ دونوں کزن دوبارہ اکٹھا ہو کر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے درپے ہیں اس موقع پر دانیال عزیزنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے اور کچھ لوگوں سے یہ سب برداشت نہیں ہو رہا ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے (ن ) لیگ نے محنت کر کے عوامی بجٹ پیش کر کے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ (ن) لیگ ہی ملک کی واحد جماعت ہے جس کو عوام کا درد ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں وزیر اعظم کا نام نہیں ہے اس لئے وہ جوابدہ بھی نہیں ہیں یہ تمام لوگ جھوٹ بولتے ہیں کہ وزیر اعظم کا نام پانامہ لیکس میں آیا ہے جو لوگ اثاثے پاکستان لانے کی بات کرتے ہیں ان کے اپنے اثاثے بیرون ملک میں موجود ہیں جن پارلیمنٹ ممبران کے نام پانامہ لیکس میں آیا ہے وہ پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :