سابق(ن)لیگی ایم این اے عبداللہ شاہ بخاری کا بیٹوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ،شاہ محمود قریشی سے معا ملات طے

جمعہ 17 جون 2016 09:55

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جون۔2016ء )سابق(ن)لیگی ایم این اے عبداللہ شاہ بخاری کا وزیر اور ایم پی اے بیٹوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ،شاہ محمود قریشی سے معا ملات طے ذرائع سابق لیگی ایم ایم این اے عبداللہ شاہ بخاری کی (ن)لیگی اعلیٰ قیادت سے سرد جنگ بلدیاتی الیکشن کے دوران شرو ع ہوئی تھی بلدیاتی الیکشن میں بخاری گروپ نے آزاد امید واروں کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا عبداللہ شاہ بخاری کا ایک صاحبزادہ باسط سلطان ایم این اے اور دوسرا صاحبزادہ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ہارون سلطان بخاری ہیں گذشتہ روز عبداللہ شاہ بخاری نے حکومت کوکڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا ،باخبر ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت سے بخاری گروپ کی سرد جنگ خاصے عرصہ سے جاری ہے اس کی بنیادی وجہ ضلعی چیئر مین شپ ہے بخاری گروپ کو (ن)لیگی اعلیٰ قیادت آؤٹ کر چکی ہے ،اس لیے بخاری گروپ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور آئندہ متوقع ضلعی چیئر مین شپ کے امید وار بھی ہو سکتے ہیں ۔