سعودیہ عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر

سعود یہ کا بیرون ممالک رقوم کی منتقلی پر ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 17 جون 2016 10:21

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جون۔2016ء) سعودی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت بیرون ممالک رقوم کی منتقلی پر ٹیکس عائد نہیں کر رہی ، سعودی حکومت کے اس فیصلے سے پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔سعودیہ عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان رقوم کی منتقلی پر ٹیکس عائد کیے جانے کی افواہیں اب دم توڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ خام تیل کی کم قیمتوں کے باوجود حکومت کوئی نیا ٹیکس لگانے کا ارادہ نہیں رکھتی اور نہ ہی ملک میں کام کرنے والے غیر ملکی افراد پر رقوم کی منتقلی پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔

حکومت کے اس فیصلے سے سعودیہ عرب میں مقیم غیرملکی باشندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کے اس فیصلے نے رمضان اور عید کا لطف دوبالا کر دیا ہے۔ ۔