پی آئی اے نے عید کے 3روز اندرون ملک کرایوں میں 25فیصد کمی کا اعلان کردیا

جمعرات 16 جون 2016 10:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) نے عید کے موقع پر کرایوں میں کمی کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے حکام نے عید کے تین دن اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 25فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ترجمان کے مطابق عید کے موقع پر اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں 25فیصد کمی کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ٹکٹوں کی بکنگ کا سلسلہ آج جمعرات سے شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :