صوابی، ایم کیو ایم کے سینیٹر محمد علی سیف کے بھائی نے اپنی ہی ملازم کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا

جمعرات 16 جون 2016 10:26

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء ) ایم کیو ایم کے سینیٹر محمد علی سیف کے بھائی نے اپنی ہی ملازم کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق بیوہ تاج ولی سکنہ اسماعیلہ نے ایف آئی آر درج کر اتے ہوئے بتایا کہ ان کی شوہر تاج ولی کو گذشتہ رات اپنے مالک سیف الا سلام نے مبینہ طور پر بیٹھک میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل معلوم نہیں پولیس کے مطابق مبینہ ملزم سیف الاسلام ایم کیو ایم کے سینیٹر محمد علی سیف کے بھائی ہے جب کہ مقتول اپنے اہل خانہ سمیت سیف الا سلام کے گھر میں رہائش پذیر تھے اور ان کے ہاں ملازمت بھی کر رہے تھے کالو خان پولیس نے مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے