اسمبلی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کی نشاندہی ، ماوری میمن نے ڈیسک بجاکر خوشی کا اظہار کردیا

جمعرات 16 جون 2016 10:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی چوہدری محمد منیر اظہر کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کے گھپلوں کے الزام پر پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے ڈیسک بجاکر خوشی کا اظہار کیا، بدھ کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران لیگی رکن اسمبلی کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ذکر کرنے کے موقع پر پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے ڈیسک بجانا شروع کر دیا مگر جب رکن اسمبلی نے پی آئی ایس پی میں اربووں روپے کے گھپلوں کا انکشاف کیا تو ماروی میمن کھکھلا کر ہنس پڑی اور دوبارہ ڈیسک بجانا شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :