تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزماں نے پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شمیم ممتازسے معذرت کرلی

جمعرات 16 جون 2016 10:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء)تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزماں نے پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شمیم ممتازسے معذرت کرلی ہے بدھ کے روزنقطہ اعتراض پربات کرتے ہو ئے خرم شیرزماں نے کہا کہ دوروزقبل شمیم ممتازنے کہاتھاکہ انہوں نے کلفٹن میں ترقیاتی کام کرائے تھے توتحریک انصاف کے رہنماؤں اورمیں نے شمیم ممتازکے ساتھ خراب سلوک اختیارکیا،انہوں نے کہاکہ اول توایسی کسی نے بھی خراب زبان استعمال نہیں کی تھی تاہم شمیم ممتازکواگرمحسوس ہواہے کہ ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے تووہ معذرت کرتے ہیں شمیم ممتازان کیلئے بہن کادرجہ رکھتی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ان کااحترام کیاہے اس وضاحت پرشمیم ممتازنے معذرت قبول کرلی۔