وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ

پنجاب حکومت نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لئے ایک علیحدہ یونٹ تشکیل دیا ہے:شہبازشریف

جمعرات 16 جون 2016 10:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقدہ ہوا، جس میں غیرملکیوں خصوصاً چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لئے فو ل پروف انتظامات کیے گئے ہیں اوراس ضمن میں پنجاب حکومت نے ایک علیحدہ یونٹ تشکیل دیا ہے ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کو سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ ،معاون خصوصی رانا مقبول احمد ،ایم پی اے جہانگیر خانزادہ،چیف سیکرٹری،انسپکٹرجنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔