چین کی طرف سے شمالی کوریا کو بعض مصنوعات کی برآمد پر پابندی

جمعرات 16 جون 2016 10:52

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء)بیجنگ حکومت نے کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کو ایسے سامان اور ٹیکنالوجی کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے، جو ممکنہ طور پر اسلحہ سازی میں استعمال ہو سکتا ہو۔

(جاری ہے)

یہ نئی چینی پابندیاں شمالی کوریا کی طرف سے جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوششوں کے تناظر میں سامنے آئی ہیں۔ جن مصنوعات کی برآمد روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں بعض دھاتیں اور لیزر ویلڈنگ کے آلات بھی شامل ہیں۔ چینی وزارتِ تجارت کے مطابق ایسے سامان کی برآمد کو بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے جو کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہو سکتا ہو۔

متعلقہ عنوان :