چینی بحری جہاز کے جاپانی سمندری حدود میں داخلے کی تصدیق

جمعرات 16 جون 2016 10:52

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء)چین کی نیول انٹیلیجنس کا ایک بحری جہاز کچھ دیر تک جاپانی سمندری حدود میں رہنے کے بعد واپس لوٹ گیا۔ جاپانی وزارت خارجہ نے ٹوکیو میں چینی سفارت خانے کو اس حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو میں جاپانی کابینہ کے چیف سیکرٹری کے نائب نے بتایا کہ ملکی بحریہ نے جاپانی سمندری حدود میں چینی بحری جہاز کے داخل ہونے کا پتہ چلا لیا تھا۔ جاپانی سمندری فوج کے مطابق چین کا جاسوسی نظام سے لیس یہ بحری جہاز نوے منٹ تک جاپانی سمندری حدود میں موجود رہنے کے بعد واپس لوٹا۔ جاپان کے سرکاری میڈیا کے مطابق سن 2004 کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ کوئی چینی بحری جہاز جاپانی سمندری حدود میں داخل ہوا۔