فرانس کو مزید دہشت گردانہ حملوں کا سامنا ہو سکتا ہے: فرانسیسی وزیراعظم

جمعرات 16 جون 2016 10:51

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء)فرانس کے وزیراعظم مانویل والس نے کہا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہے لیکن اِس کے باوجود فرانس کو مزید ایسے حملوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بیان پیر کی شام میں ایک فرانسیسی پولیس افسر اور اْس کی اہلیہ کے قتل کی واردات کے بعد دیا ہے۔ والس کے مطابق سن 2013 سے لیکر اب تک خفیہ ادارے اور پولیس کم از کم پندرہ دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنا چکے ہیں۔ فرانسیسی وزیراعظم نے ملکی خفیہ اداروں اور پولیس سروس کو تلقین کی ہے کہ وہ دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے خلاف اپنے نیٹ ورک کو مزید فعال بنائیں۔

متعلقہ عنوان :