چین ،سابق سیکیورٹی چیف کی بیوی کو کرپشن کے جرم میں 9 سال اور بیٹے کو 18سال قید کی سزا

جمعرات 16 جون 2016 10:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء) چین کی عدالت نے ملک کے سابق سیکیورٹی چیف زو ینگ کانگ کی بیوی کو بدعنوانی کے جرم میں 9 سال اور بیٹے کو 18سال قید کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

صدر شی چن پنگ نے بدعنوانی کے خلاف مہم کے دوران چین کی انتہائی با اثر پولیٹ بیورو کے سابق رکن زو ینگ کانگ پہلے ہی بد عنوانی کرنے پر عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں ،ان کو 2012 میں سزا سنائی گئی ،ان کی اہلیہ 47 سالہ جیہ زیاوٴ سرکاری ٹیلی ویژن کی صحافی رہ چکی ہیں ان پر رشوت لینے کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر اور بیٹے کو 53 ملین ڈالر کا جرمانہ بھی ہوا ہے۔

زو ینگ کانگ کے پہلی شادی سے ان کے 44 سالہ بیٹے ژھو بن کو بھی عدالت نے 18سال قید کی سزا سنائی ہے ان پر الزام ہے کہ انھوں نے رشوت خوری کے ساتھ اپنے باپ کے اثرو رسوخ کو بد عنوانی کے لئے استعمال کیا۔دونوں جیہ نے عدالتی کارروائی کے دوران 20 ملین ڈالر جبکہ ژھو بن نے 33 ملین ڈالر کی رشوت خوری کا اعتراف کیا ہے،دونوں نے اپنی سزاؤں کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :