افغانستان میں نیٹو کی فوج موجود رہے گی ،سٹالٹین ورگ

جمعرات 16 جون 2016 10:49

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء)افغانستان میں نیٹو کی فوج موجود رہے گی ،نیٹو کے اہلکار وہاں افغان سکیورٹی دستوں کو صلاح ومشورہ اور تربیت دینے کے علاوہ ان کی مدد بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

برسلز میں نیٹو کے جنرل سکریٹری جینس سٹالٹین ورگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں نیٹو کی فوج موجود رہے گی اسی دوران امریکہ بھی افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد گھٹانے یا اسے حالیہ سطح پر ہی رکھنے کے سوال پر غور کر رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ نیٹو وہاں اپنے فوجیوں کی موجودگی کا عزم رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :