بھارت،مئی میں سونے کی درآمد چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جمعرات 16 جون 2016 10:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء)بھارت میں مارچ اور اپریل میں صرافہ تاجروں کی ہڑتال کی وجہ سے ہونے والی کمی کے بعد گذشتہ ماہ مئی میں سونے کی درآمد ایک بار پھر بڑھ کر چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال مئی میں سونے کی درآمد کا حجم 147.27 ملین ڈالر کا رہا ، جو اس سال جنوری کے بعد سب سے زیادہ ہے۔جنوری میں سونے کی درآمد 291.15 ملین ڈالر کی رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :