حج کرپشن کیس: ملزم کے فرنٹ مین کے خلاف کیس کی سماعت

ویڈیو لنک کے ذریعے سعودی عرب میں بیٹھے گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا عمارتیں کرائے پر لینے کے لیے احمد فیض کو 13لاکھ 60 ہزار ریال کمیشن دی، بیان

جمعرات 16 جون 2016 10:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء)حج کرپشن کیس میں ملزم کے فرنٹ مین کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، ویڈیو لنک کے ذریعے سعودی عرب میں بیٹھے گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق حج کرپشن کیس کے مجرم راؤ شکیل کے فرنٹ مین احمد فیض کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں سعودی عرب میں موجود استغاثہ کے گواہ محمد فاروق کا وڈیو لنک سے بیان قلمند کیا گیا، یہ بیان کمشنر آفس راولپنڈی میں اسپشل جج سینٹرل ملک نذیر کے روبروریکارڈ ہوا، اس بیان میں محمد فاروق نے کہا کہ عمارتیں کرائے پر لینے کے لیے احمد فیض کو 13لاکھ 60 ہزار ریال کمیشن دی، گواہ محمد فاروق نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھی یہی بیان دیا تھا اور اس طرح اسی بیان کی تائید اس گواہی میں کردی گئی۔