پاکستان نے ڈرون حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اٹھا دیا

ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی ہے، تہمینہ جنجوعہ

جمعرات 16 جون 2016 10:40

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء) پاکستان نے ڈرون حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اٹھا دیا ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور اقوام متحدہ کے جارٹر کی خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے ڈرون حملوں کا معاملہ اٹھایا اور اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے، اور بین الاقوامی قانون کی بھی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ ڈرون حملوں سے ہونے والے جانی نقصان سے متعلق انسانی حقوق کونسل لائحہ عمل تشکیل دے۔