رائے ونڈ ،پنجاب کرکٹ ٹیم کے آفیشل مساجر محمد خلیل پر غنڈوں کا حملہ

قیمتی سامان چھین لیا،مکے مار مار کر لہولہان کردیا

بدھ 15 جون 2016 09:54

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء) پنجاب کرکٹ ٹیم کے آفیشل مساجر محمد خلیل پر رائے ونڈ کے غنڈوں نے حملہ کردیا،قیمتی سامان چھین لیا،مکے مار مار کر لہولہان کردیا،تھانہ سٹی میں درخواست دینے کے باوجود ایس ایچ او اور متعلقہ بیٹ افسر تعاون کرنے سے گریزاں ہیں،زیادہ پریشان نہ کرو اور نہ ہی آئندہ ٹیلی فون کرنا ،نکے تھانیدار کی مدعی سے فون پر بدتمیزی،مظلوم مساجر محمد خلیل نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مدد کی اپیل کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے رہائشی پنجاب کرکٹ ٹیم کے آفیشل مساجر محمد خلیل کا قیمتی سامان مقامی پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں پڑا تھا کہ وہاں سے مسمی نعیم ،وقاص اور نعیم کے بھائی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ سمیت دیگر ضروری سامان چوری کرلیا،جس پر ان سے سامان کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملزمان نے محمد خلیل کو گھونسوں اور ٹھڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ،ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے قیمتی سامان ساتھ لے کر فرار ہوگئے ، مساجر محمد خلیل نے تھانہ سٹی رائیونڈ میں یکم جون کی درخواست دے رکھی ہے مگر مقامی پولیس بالکل تعاون نہیں کررہی اور ٹرخالوجی سے کام لے رہی ہے ، متعلقہ بیٹ افسر شمیر خاں نے فون کرنے پر مدعی کو بری طرح جاڑ پلاتے ہوئے آئندہ فون کرنے سے منع کردیا ،مدعی کا موقف ہے کہ اگر میں پولیس سے مدد طلب نہ کروں تو کہاں جاؤں، پنجاب کرکٹ ٹیم کے مساجر محمد خلیل نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :