نواز شریف دل،شہباز شریف ریڑھ کی ہڈی کے کینسر سے نبردآزما

دوسابق وزرائے اعظم چوہدری شجاعت حسین اورمیر ظفر اللہ خان جمالی بھی شدید علیل، دونوں کا علاج جاری پرویز الہٰی کوآرام کا مشورہ،آصف علی زرداری اور سابق صدر پرویز مشرف کو بھی دل کے مرض نے گھیرا ہوا ہے

بدھ 15 جون 2016 09:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء) پاکستان کی اہم ترین شخصیات مختلف بیماریوں سے نبرد آزما ہیں ۔ وزیراعظم میاں نواز شریف دل کے عارضہ اور ان کے چھوٹے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ریڑھ کی ہڈی کیے کینسر سے جنگ لڑ رہے ہیں ۔ گزشتہ روز ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی بھی شدید علیل ہیں اور دونوں کا علاج جاری ہے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کوبھی ڈاکٹر آرام کا مشورہ دے چکے ہیں سابق صدر آصف علی زرداری کی دل دھڑکنیں بھی اکثر اپنی ترتیب کھو بیٹھتی ہیں، سابق صدر پرویز مشرف کو بھی دل کے مرض نے گھیرا ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو شوگر مرض کا لاحق ہے انہیں یہ مرض صرف تیس سال کی عمر میں لاحق ہوا تھا زیبا بختیارمعروف اداکارہ کو بھی شوگر کا مرض لاحق ہے اس طرح پاکستان کے بھارتی فلم انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے ادکار فواد خان نوجوانی سے ہی زیابیطس کا شکار ہیں مارننگ شو کرنے والی مایہ خان تھائی رائیڈ (گلہڑ ) کے مرض میں مبتلا ہیں اور سابق عالمی چیپمئن جان شیر خان پارکن سن کے مریض ہیں اور معروف ماڈل پلوشہ یوسف کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں