اورلینڈو حملہ: عمر متین کو آئی ایس کی پشت پناہی حاصل نہیں تھی، ایف بی آئی

بدھ 15 جون 2016 10:28

اورلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء)امریکی شہر اورلینڈو کے ایک ڈسکو پر حملہ کرنے والے ملزم اور دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے مابین براہ راست کوئی رابطہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے مطابق 29 سالہ عمر متین نے اس حملے کی منصوبہ بندی اکیلے ہی کی تھی اور بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ اسے آئی ایس یا داعش کی پشت پناہی حاصل تھی۔ اورلینڈو کے اس کلب میں ہونے والی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے پچاس افراد کے لیے ایک تعزیتی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بتایا گیا ہے کہ چند مسلم تنظیموں کے نمائندے بھی وہاں موجود تھے۔