آدم خور کی تلاش، بھارتی ریاست گجرات میں ’18 شیر گرفتار‘

بدھ 15 جون 2016 10:28

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء)بھارت کی ریاست گجرات میں حکام نے 18 شیروں کو ’گرفتار‘ کیا ہے تاکہ یہ معلوم کر سکیں کہ کس شیر نے تین افراد کو ہلاک کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ ان گرفتار کیے گئے شیروں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ آدم خور شیر کی نشاندہی کی جاسکے۔

(جاری ہے)

حکام نے مزید کہا کہ اس شیر کو چڑیا گھر میں رکھا جائے گا جبکہ دیگر شیروں کو گر کی محفوظ پناہ گاہ میں چھوڑ دیا جائے گا۔

یہ محفوظ پناہ گاہ ایشیائی شیروں کی واحد محفوظ پناہ گاہ ہے اور اس علاقے کے قریب انسانوں پر چھ بار حملہ کیا گیا ہے۔گجرات کے محکمہ جنگلات کے سربراہ جے اے خان کا کہنا ہے کہ ان شیروں کو دو ماہ میں ’گرفتار‘ کیا گیا ہے اور ان کو علیحدہ علیحدہ پنجروں میں رکھ کر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :