سعودی نائب ولی عہد کی جان سے ملاقات

بدھ 15 جون 2016 10:27

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء)سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روزامریکی وزیر خارجہ جان کیری سے واشنگٹن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے سعودی ،امریکا تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔سعودی نائب ولی عہد امریکا کے دورے پر سوموار کو واشنگٹن پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

ان کی جان کیری سے ملاقات سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریق یمن اور شام میں ہونے والی پیش رفت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے واشنگٹن میں آمد کے موقع پر شاہ سلمان اسکالر شپ کا اعلان کیا اور کہا کہ اس کے تحت امریکا میں اس وقت زیر تعلیم 2628 سعودی طلبہ اور طالبات کو وظائف دیے جائیں گے۔سعودی نائب ولی عہد اپنے دورے میں امریکا کے دوسرے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کریں گے اور ان سے سیاسی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :