جنوبی بحرالکاہل میں وانواتو کے نزدیک 6.3 شدت کا زلزلہ

بدھ 15 جون 2016 10:26

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء) جنوبی بحرالکاہل میں وانواتو جزائر میں زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ جزائر وانواتو کے شہر اسانیگل سے تقریبا 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا۔

(جاری ہے)

امریکا کے محکمہ ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جس کی شدت ابتداء میں ریکٹر پیمانے پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :