امریکی سینٹ نے 602 ارب ڈالر کا ڈیفنس اتھرائزیشن بل منظور کر لیا

بدھ 15 جون 2016 10:26

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء) امریکی سینٹ نے 602 ارب ڈالر کا ڈیفنس اتھرائزیشن بل منظور کر لیا۔ 100 رکنی سینٹ میں بل کے حق میں 85 ووٹ آئے جبکہ 13 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ امریکی صدر اوباما نے اس بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ اوباما نے اس بل کی کئی شقوں پر اعتراضات کی فہرست دے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :