افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی میجر شہید ہوگئے

علی جواد چنگیزی کی نماز جناز جنازہ پشاور میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین کوئٹہ میں کی جائیگی

بدھ 15 جون 2016 10:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء)طورخم بارڈر پر پاکستان کے سرحدی علاقے میں افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے میجر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔گزشتہ روز افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے علی جواد چنگیزی بھی دیگر 2 سکیورٹی اہلکاروں اور 10 افراد کے ہمراہ زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

میجر علی جواد چنگیزی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ میجر علی جواد چنگیزی کی نماز جنازہ پشاور جبکہ تدفین کوئٹہ میں کی جائے گی۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل عامر بھی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ طورخم بارڈر پر افغان سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے13 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے، بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک افغان سرحدی علاقہ کشیدگی کا شکار رہا۔