چنیوٹ،معروف روحانی شخصیت اور مصنف حضرت خواجہ صوفی نسیم احمد حرم کعبہ مکة المکرمہ میں انتقال کر گئے

منگل 14 جون 2016 10:10

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جون۔2016ء) آستانہ عالیہ نقشبندیہ ،مجددیہ،موہرویہ وادی عزیز شریف درمیان دو پل دریائے چناب چنیوٹ کے خلیفہ مجاز ، ملک کی معروف روحانی شخصیت اور مصنف حضرت خواجہ صوفی نسیم احمد پیر کی صبح سحری کے وقت حرم کعبہ مکة المکرمہ میں انتقال کر گئے۔ حضرت خواجہ صوفی نسیم احمد نے آستانہ عالیہ وادی عزیز شریف سے وابستگی کے بعد53برس تک تبلیغی وروحانی خدمات سر انجام دیں۔

سجادہ نشین حضرت خواجہ محبوب الٰہی کے جانثار ساتھیوں میں ممتاز مقام رکھتے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بانی وادی عزیز شریف حضرت خواجہ صوفی محمد علی  کی حیات طیبہ پر ”تاجدار وادی عزیز شریف “کے نام سے مفصل کتاب بھی لکھی۔ان کی نماز جنازہ اور تدفین مکہ معظمہ میں ہی ادا کی جائیں گی ۔ملک بھر سے علما ،مشائخ ،روحانی،سیاسی سماجی شخصیات نے حضرت خواجہ صوفی نسیم احمد کے انتقال پر حضرت خواجہ محبوب الٰہی سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ان کے انتقال پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ وادی عزیز شریفحضرت خواجہ محبوب الٰہی نے تمام تبلیغی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں ۔