کراچی،تحریک انصاف نے باغی رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین کی نااہلی کے لیے اسپیکرسندھ اسمبلی کوخط لکھ دیا

منگل 14 جون 2016 10:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جون۔2016ء) تحریک انصاف نے باغی رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین کی نااہلی کے لیے اسپیکرسندھ اسمبلی کوخط لکھ دیا ہے،پولٹیکل پارٹیزایکٹ کے تحت اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین تحریک انصاف کے ڈاکٹرعارف علوی سے اختلافات کے بعد پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔حفیظ الدین نے تحریک انصاف سے بغاوت کے باوجود تاحال اسمبلی کی رکنیت سے استعفی نہیں دیا،تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکرسندھ اسمبلی کوموصول ہونے والے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حفیظ الدین کونااہل قراردیا جائے