آزاد کشمیرانتخابات، تحریک انصاف،مسلم کانفرنس کا 16حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان

تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کا آزاد کشمیر میں اتحاد خوش آئند، ا دنوں جماعتیں دھاندلی زدہ حکومت کا راستہ روکیں گی، جہانگیر ترین مسلم کانفرنس،تحریک انصاف اتحاد نے ن لیگ کے غبارے سے ہوا نکال دی ،لیگی قیادت تنہاء حکومت بنانے کے دعوے کر رہی تھی ، سردار عتیق

منگل 14 جون 2016 10:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جون۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں16حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کر دیا جس کے مطابق حلقہ ا یل اے 1 ڈڈیال سے ،ایل اے 3 میر پور سٹی ، ،یل اے 6 بھمبر سماہنی ، ایل اے 14 وسطی باغ ، ایل اے 16 کہوٹہ ، ایل اے 26 مظفرآبا د سٹی 3 ،ایل اے 31 جموں 2،ایل اے 36 ویلی 1کراچی ،ایل اے 37 ویلی 2لاہور،ایل اے 38 ویلی 3جہلم ،ایل اے 41 ویلی پشاور 6 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر دنوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار لڑیں گے جبکہ ،ایل اے 5 بھمبر برنالہ 1،ایل اے 8 کوٹلی 1،ایل اے 13 غربی باغ،،اایل اے 20 پونچھ چا، ایل اے 29 لیپہ ،ایل اے 40 ویلی 5روالپنڈی مسلم کانفرنس کے امیدوار تحریک انصاف کی حمایت سے الیکشن لڑیں گے ، اس کے علاوہ باقی 25حلقوں کو اوپن چھوڑ دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ اعلان پیر کے روز تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطاب محمود چوہدری اور صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق خان نے یہاں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین بھی موجود تھے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کا آزاد کشمیر میں اتحاد خوش آئندہے ۔

آزاد کشمیر میں دنوں جماعتیں دھاندلی زدہ حکومت کا راستہ روکیں گی ، تحریک انصاف ،مسلم کانفرنس کے ساتھ ملکر آزاد کشمیر کے الیکشن پوری قوت سے لڑے گی اور ن لیگ کو اس دفعہ دھاندلی نہیں کرنے دی جائے گی ۔تحریک انصاف بدل د کشمیر کا نعرہ لے کر میدان میں اتری ہے اور حکومت بنا کر نیا کشمیر بنائیں گے ۔ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھامسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کے اتحاد نے ن لیگ کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے ۔

آزاد کشمیر کی لیگی قیادت ایک ماہ پہلے تک تنہاء حکومت بنانے کے دعوے کر رہی تھی اب کیوں جموں کشمیر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے سامنے ہاتھ پھیلا رہی ہے ، سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے کشمیر کونسل کے فنڈز کے ذریعے پری پول دھاندلی شروع کر دی ہے،لیکن اس دفعہ کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے نہیں دیا جائے گا ، تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے 41حلقوں میں پوری قوت سے الیکشن لڑگی اور ہر حلقے میں مخالفین کوٹف ٹائم دیں گے۔