مسلم لیگ (ن) اپنے وعدے پورے کرتی ہے ،عوام نے تین بار منتخب کیا،پرویز رشید

آزاد کشمیر میں ہمارے پاس 250 درخواستیں آئی ہیں باقی جماعتوں کے پاس ٹکٹ کیلئے امیدوار بھی نہیں ہیں،وزیر اطلاعات کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 14 جون 2016 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جون۔2016ء) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنے وعدے پورے کرتی ہے اس لئے عوام نے ہمیں تین بار منتخب کیا ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر میں ہمارے پاس 250 درخواستیں آئی ہیں باقی جماعتوں کے پاس ٹکٹ کیلئے امیدوار بھی نہیں ہیں پیر کے روز اسلام آباد میں کشمیری صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کیلئے مسلم لیگ(ن) کو 250 امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں جبکہ دیگر جماعتوں کے پاس تمام حلقوں میں ٹکٹ دینے کیلئے امیدوار بھی نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرتی ہے ۔

نیلم جہلم منصوبے کو وعدے کے مطابق تین سال مکمل کریں گے وعدے پورے کرنے کی وجہ سے عوام ہمیں تین بار اقتدار میں لے کر آئے انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر پر کشمیر کے دورے کرنے والوں کو عوام کی مشکلات کا اندازہ نہیں کشمیر میں ایمبولینس سروس کی سخت ضرورت ہے ہم کشمیر میں اپنے دیئے گئے منشور پر عمل کریں گے انہوں نے کہا کہ بعض سیاستدا غریبوں کو ملنے والی سہولتوں کا مذاق اڑاتے ہیں ۔