سربیا کے وزیراعظم نے احتجاجاً یورپی یونین اور امریکی حکام سے ملاقاتیں منسوخ کر دیں

منگل 14 جون 2016 10:54

بلغراد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جون۔2016ء) سربیا کے نامزد وزیراعظم الیگزانڈر وْوچچ نے یورپی یونین کے حکام اور اعلیٰ امریکی اہلکاروں سے ملاقاتوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ وہ اِن ملاقاتوں کے لیے برسلز جانے والے تھے۔

(جاری ہے)

وْوچچ نے یہ دورہ اْن رپورٹوں کے تناظر میں منسوخ کیا ہے کہ سربیا میں یورپی یونین اور امریکی سفارت کار سڑکوں پر مظاہروں کو ہوا دینے میں مصروف ہیں۔ یہ رپورٹیں حکومت نواز اخبار میں شائع ہوئی ہیں۔ وْوچچ برسلز میں سربیا کی یورپی یونین میں رکنیت کے باضابطہ مذاکرات کے آغاز کی تقریب میں شریک ہونے والے تھے۔ برسلز ہی میں وہ امریکی حکام سے ایئر سربیا کی نیویارک کے لیے پرواز کے معاملات کو بھی طے کرنے والے تھے۔

متعلقہ عنوان :