نیٹو بالٹک ریاستوں اور پولینڈ میں فوج تعینات کرے گا

منگل 14 جون 2016 10:54

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جون۔2016ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ڑینس اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ بالٹک ریاستوں اور پولینڈ میں کثیرالنسلی طاقتور چار بٹالینز تعینات کی جائیں گی۔ ان فوجی دستوں کی تعیناتی کا فیصلہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس کیا جائے گا۔ اسٹولٹن برگ کے مطابق وزرائے دفاع کے اجلاس میں اِس تعیناتی کی رسمی منظوری لی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ فوجی ایسٹونیا، لٹویا، لیتھوانیا اور پولینڈ میں تعینات کیے جائیں گے۔ اسٹولٹن برگ کے مطابق اِن فوجیوں کی تعیناتی یوکرائن میں روسی مداخلت کے تناظر میں کی جا رہی ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ ان فوجیوں کو مستقل طور پر ان ملکوں میں نہیں رکھا جائے گا بلکہ وقتاً فوقتاً ان کو واپس بھی بلایا جا سکے گا۔...تھیاروں کی برآمد ، جرمنی تیسرے نمبر پر آگیا

متعلقہ عنوان :