ن لیگ والے مشکل میں پاؤں پکڑ لیتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

مشکل سے نکلتے ہیں تو گلہ پکڑ لیتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی کا سوشل میڈیا پر پیغام

منگل 14 جون 2016 10:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جون۔2016ء) پیپلزپارٹی کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ والے جب مشکل میں ہوتے ہیں تو پاؤں پکڑ لیتے ہیں، مشکل سے نکلتے ہیں تو جگہ پکڑ لیتے ہیں، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے وفاقی وزیر پرویز رشید کے جھک کر ملنے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ ناکام لیگ بن گئی ہے، جب ن لیگ والے مشکل میں ہوتے ہیں تو پاؤں پکڑ لیتے ہیں۔