عمران خان لاہور میں ایک رات قیام کے بعد واپس اسلام آباد روانہ

زمان پارک میں رہائش گاہ کے باہر عمران خان کو بچوں نے گھیر لیا ، سیلفیاں بنوائیں

پیر 13 جون 2016 10:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جون۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور میں ایک رات قیام کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے،،زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ سے نکلے تو عمران خان کو بچوں نے گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک قومی لیڈر بھی ہیں اورکرکٹ اسٹاربھی،ہرکسی کا جی چاہتا ہے کہ ان کے ساتھ تصاویر بنوائے،عمران خان لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ سے اسلام آبادروانگی کیلئے نکلے تو گلی میں سے گزرنیوالے بچوں کو بھی بھنک پڑ گئی،پھر کیاتھا،ایک بچہ بھاگا بھاگاان کے پاس پہنچ گیا۔

بچے نے کہاانکل آپ کے ساتھ ہم سیلفی لینا چاہتے ہیں،بچے کی معصومانہ خواہش پر کپتان نے جواب میں کہا کہ بیٹا،ایک سیلفی ہی کیوں،آپ الگ الگ سلیفیاں بھی لے سکتے ہیں،بچے عمران خان کیساتھ تصاویر بنواتے ہوئے بے حد خوش ہو ئے اوربچوں کی والدہ بھی ان کی تصاویر لینے میں پیچھے نہ رہیں۔