لندن کی بسوں پر اسلامی فلاحی ادارے کی بسم اللہ کی تشہیری مہم شروع

پیر 13 جون 2016 11:03

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جون۔2016ء) لندن کی بسوں پر اسلامی فلاحی ادارے نے بسم اللہ کی تشہیری مہم شروع کر دی۔ یہ تشہیری مہم لندن کی470بسوں پر کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسلامی فلاحی ادارے کا دعویٰ ہے کہ اس تشہیری مہم کا مقصد مسلمانوں کے اردگرد کے ماحول کو بدلنا ہے اور اس سے مسلمانوں کے عطیات میں بھی اضافہ ہو گا اور اسلام کے بارے میں منفی سوچ ختم کرنے میں مدد ملے گی۔