نا ئٹ کلب پر حملہ کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، بیٹے کے اس اقدا م پر پریشان ہوں،حملہ آور عمر متین کے والد کی گفتگو

پیر 13 جون 2016 11:02

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جون۔2016ء) امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں نائٹ کلب واقع میں ملوث ملزم عمر متین کے والد نے کہا ہے کہ نائٹ کلب پر حملہ کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں بیٹے کے اس اقدا م پر پریشان ہوں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمر متین کے والد نے نائٹ کلب پر بیٹے کے اقدام پر انتہائی پریشان اور مذمت کرتا ہوں تاہم کلب پر حملہ کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے واضح رہے کہ امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں نائٹ کلب پر حملے کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ۔