تین دن روزہ رکھنے سے انسانی جسم کا قوت مدافتی نظام پھر سے فعال ہوجاتا ہے،سائنسدانوں کی تحقیق

پیر 13 جون 2016 11:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جون۔2016ء)سائنسدانوں نے کہا ہے کہ کم سے کم تین دن روزہ رکھنے سے انسانی جسم کا قوت مدافتی نظام پھر سے مکمل فعال ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی کیلی فورنیا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس روز رکھنے سے قوت مدافتی نظام کی خرابی کے شکار افراد کو خصوصا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ روزہ رکھنے سے ایسے بزرگ افراد کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے جن کا مدافتی نظام اس عمر میں صحیح طرح کام نہیں کر رہا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے سے سسٹم خلیہ خون کے نئے سفید خلیہ پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔