امریکی تاریخ میں مہلک ترین حملہ ہوا،اوورلینڈشہرکے لوگوں کوہرممکن مددفراہم کریں گے،باراک اوبامہ

فائرنگ کاواقعہ نفرت پرمبنی ہے ،حملے کی دہشتگردی کے واقعہ کی حیثیت سے تحقیقات جاری ہیں ،مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کاخاتمہ کیاجاسکتاہے ،بیان

پیر 13 جون 2016 11:02

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جون۔2016ء)امریکی صدرباراک اوبامہ نے کہاہے کہ امریکی تاریخ میں مہلک ترین حملہ ہوا،اوورلینڈشہرکے لوگوں کوہرممکن مددفراہم کریں گے،حملے کی دہشتگردی کے واقعہ کی حیثیت سے تحقیقات جاری ہیں ،مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کاخاتمہ کیاجاسکتاہے ۔

(جاری ہے)

نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعہ پراپنے ایک بیان میں امریکی صدرباراک اوبامہ نے کہاکہ نائٹ کلب پرفائرنگ نفرت پرمبنی ہے،فلوریڈاحملے کے واضح وجوہات سامنے نہیں آئیں،سیکورٹی فورسزکے اہلکارہمارے لئے قربانیاں دے رہے ہیں ،آج بہت دل دکھادینے والادن ہے ،حملہ میں نشان بننے والے افرادکے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کااظہارکرتے ہیں ۔

ایف بی آردہشتگردی کے واقعہ کاجائزہ لے رہی ہے،ہمیں فیصلہ کرناہوگاکہ کیاہم امریکہ کوایساملک دیکھناچاہتے ہیں ،اورلینڈکے میئرسے واقع پربات ہوئی۔امریکی شہریوں کوتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے

متعلقہ عنوان :