گرم ترین موسم کا مقابلہ ، بغیر بجلی کے کام کرنے والا ایئر کنڈیشنڈ بھی تیار کر لیا گیا

پیر 13 جون 2016 10:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جون۔2016ء) ایک طرف قدرت کی طرف سے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گرمی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور دوسری طرف انسانی عقل گرمی کا توڑ کرنے کے لئے نت نئی تبدیلیوں اور ایجادات کا باعث بنتی چلی جا رہی ہے۔ انسان نے گرم ترین موسم کا مقابلہ کرنے کے لئے اب بغیر بجلی کے کام کرنے والا ایئر کنڈیشنڈ بھی تیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اے سی کا نام گائزر رکھا گیا ہے اور اس اے سی کو چلانے کے لئے پورٹ ایبل بیٹری کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ ایک منجمد آئس پیک کی مدد سے چلتا ہے۔ یہ ایک بہت چھوٹا اے سی ہے جو گرم موسم میں ایک کمرے کو کئی گھنٹوں تک ٹھنڈا رکھ سکتا ہے۔ یہ بیٹری اور بار بار استعمال ہونے والے آئس پیک کا امتزاج ہے اور اس کو ایک دن چلانے کا خرچہ ایک امریکی سینٹ سے بھی کم ہے ۔ اس کے اوپر لگا ہوا لکڑی کا باکس آئس پیک کو چار گھنٹے تک ٹھنڈا رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :