ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کارحجان

فی تولہ سونے کی قیمت48ہزار500 سے کم ہوکر48ہزار400روپے پرآگئی

اتوار 12 جون 2016 11:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جون۔2016ء) ہفتہ کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کارحجان رہا۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں3ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1273ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روزملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباداورراولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت48ہزار500 سے کم ہوکر48ہزار400روپے پرآگئی اسی طرح86روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت41ہزار485روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت640روپے پربدستوربرقراررہی ۔

ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں32ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیا جس کے باعث اسی مدت میں ایک تولہ سونا300روپے اوردس گرام سونا257روپے مہنگاہوا۔